ابنا: صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے نوروز کے پیغام میں نئے سال 1393 ہجری شمسی سال کے آغاز پر ملت ایران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے گذشتہ سال ميں حکومت ایران کی کارکردگي اور نتائج کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سال خارجہ پالیسی ميں انتہائي اہم قدم اٹھائے گئے اور حکومت ایران نے ایٹمی مسئلے اور ناروا پابندیوں کے خلاف پہلے قدم میں ، ولو مختصر لیکن کامیاب سمجھوتے کے ذریعے ایران کے خلاف روز افزوں پابندیوں پر روک لگا دی ۔ انہوں نے کہا کہ ایران ایٹمی مسئلے کےحل کے لئے آئندہ سال بھی اپنے اس مشن کو جاری رکھےگا اور امید ہے کہ فریقین اس سلسلے میں کسی حتمی نتیجے تک پہنچ جائیں گے ۔......./169
20 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 514504
اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر مملکت نے ، بائیکاٹ اور دباؤ کے حالات میں حکومت ایران کی خارجہ پالیسی کے نتائج کو مثبت اور کامیاب قرار دیا ہے ۔